بہاولنگر۔ 24 مارچ (اے پی پی):بہاولنگر میں موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے 2حفاظ جاں بحق ہوگئے ہیں،تفصیلات کے مطابق چک 3 فورڈواہ کے قریب موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے موٹر سائیکل پر سوار دینی مدرسے کے دو حفاظ طالبعلم جاں بحق ہوگئے،
جاں بحق حفاظ کی شناخت 18 سالہ حافظ عبدالوحید اور 14 سالہ حافظ فیضان کے ناموں سے ہوئی،دونوں طالب علم چک 3 عظیم والا سولنگ کے رہائشی تھے، حادثے کا شکار دونوں حفاظ مسجد میں نماز تراویح پڑھاکر واپس اپنےگھر جارہے تھے،حادثہ کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اور پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔