احمدپورشرقیہ۔ 05 مارچ (اے پی پی):بہاولپور میں نگہبان رمضان پیکیج کے تحت مستحقین کے گھروں میں چیک دیئے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے یونین کونسل نمبر 16 اور 17 بہاولپور میں جاکر مستحق خاندان کے گھروں میں نگہبان رمضان پیکیج کے تحت چیک دئیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی اور یونین کونسل کے سیکرٹری ہمراہ تھے۔