بہاولپور پولیس کی کارروائیاں، ماہ فروری کے دوران 52 ملزمان کو گرفتار کر لیا

102
Accused arrested
Accused arrested

احمدپورشرقیہ۔ 05 مارچ (اے پی پی):بہاولپور پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے ماہ فروری 2025 کے دوران 52ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ ماہ فروری میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 52 مقدمات درج رجسٹرڈ کئے اور 52 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار52ملزمان کے قبضہ سے03عدد رائفل، بندوق 02عدد، رپیٹر 05عدد ، ریوالور 01عدد،پسٹل 30بور 41عدد اور 144روند برآمد کئے گئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے،جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے ہوئے انکو انجام تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کی گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے۔