بہاولپور کور کے دستے نے سالانہ موسم سرما کی مشترکہ تربیت مشق "ضرب الحدید” میں مشقیں اور طریقہ کار کے مرحلے میں حصہ لیا، آئی ایس پی آر

59

راولپنڈی۔4مارچ (اے پی پی):بہاولپور کور کے دستے نے سالانہ موسم سرما کی مشترکہ تربیت مشق ’’ضرب الحدید‘‘ میں مشقیں اور طریقہ کار کے مرحلے میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کی سطح کی مشق کا مقصد آپریشنل تیاری کو بڑھانا اور فورسز کے مختلف اجزا میں ہم آہنگی پیدا کرناہے۔ مشق کا رقبہ صحرا اور میدانی علاقوں کے وسیع حصے پر محیط ہے ، جہاں شریک یونٹ موسمی حالات ، چیلینجنگ ماحول اور جنگ کے میدان کے حقیقی ماحول کے تحت مختلف ردعمل کے اقدامات کی مشق کررہے ہیں۔

مشق کے یونٹوں نے حکمت عملی سے لڑنے اور فائر پاور مظاہرے کے مراحل کے دوران اعلی سطح کی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔