بہاول پور 24 جنوری (اے پی پی):لیبرویلفیئرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کئے گئے سروے میں مختلف مقامات پرچائلڈ لیبر کاانکشاف ہواہے۔ ڈائریکٹرلیبر ویلفیئرکی جانب سے انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیوروبہاولپورکوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ فیلڈ انسپکٹرزکی جانب سے مختلف مقامات پر 9بچوں کے چائلڈ لیبر میں پائے جانے کاانکشاف ہواہے
جن میں 10سالہ رمضان،13سالہ رئیس، 13سالہ عبدالرحمن، 12سالہ فیاض، 13سالہ حماد، 10سالہ محمدانس، 12سالہ عدنان، 12سالہ محمدعدنان اور 12سالہ محمدرضوان شامل ہیں لہٰذا اس حوالے سے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔