بیجنگ ۔31مارچ (اے پی پی):کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی )کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کے معائنہ و نگرانی کے ضوابط اوربیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے راؤنڈ کے معائنہ کی جامع رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کا معائنہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کا ایک اہم اقدام ہے، جس میں مختلف سطح کے قائدین کی ماحولیاتی تحفظ کی سیاسی ذمہ داری کو مضبوط کیا گیا، ماحول کو تباہ کرنے والے کئی اہم واقعات کی تحقیقات کی گئیں اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے دیگر ماحولیاتی مسائل کو حل کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خوبصورت چین کی تعمیر کے لیے تمام علاقوں اور محکموں کی سیاسی ذمہ داری کو مزید مضبوط کیا جائے۔ پارٹی اور انتظامیہ کی سیاسی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اعلیٰ معیارات اور سخت تقاضوں پر عمل کرنا ہوگا، نظم و ضبط پر عمل درآمد بہتر بنانا ہوگا، بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی اور ایک شفاف سیاسی ماحول تشکیل دینا ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577601