بیجنگ میں ایچ بی ایل برانچ کا افتتاح پاکستان کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،پاکستانی سفیر معین الحق

141
پاکستانی طلبا کو چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے سیکھنے کا مشورہ، پاکستانی سفیر

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چینی دارالحکومت میں حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کی برانچ کا افتتاح پاکستانی تجارتی بینک کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل بیجنگ برانچ کا افتتاح دونوں ممالک کے مابین 70 سالہ دوستی کا اہم مظہر ہے جبکہ سنکیانگ ایغور خودمختار خطے میں ارمچی برانچ کے بعدبیجنگ چین میں ایچ بی ایل کی دوسری شاخ بن گئی ہے۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان اور چین کے سینٹرل بینک دونوں ممالک کے مابین تجارتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔