بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ڈبلن میں یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں کازبردست ملین مارچ

ڈبلن۔ 28 اکتوبر (اے پی پی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں کازبردست ملین مارچ ہوا،اس موقع پر شرکاءنے ڈبلن کی مرکزی شاہرہ پرتقریباً ایک کلومیٹر تک مارچ کیا۔ ملین مارچ کے شرکاءگو مودی گو،مودی کشمیریوں کا قاتل،مودی دہشتگرد، بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو، کشمیر …

ڈبلن۔ 28 اکتوبر (اے پی پی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں کازبردست ملین مارچ ہوا،اس موقع پر شرکاءنے ڈبلن کی مرکزی شاہرہ پرتقریباً ایک کلومیٹر تک مارچ کیا۔ ملین مارچ کے شرکاءگو مودی گو،مودی کشمیریوں کا قاتل،مودی دہشتگرد، بھارتی غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو، کشمیر کشمیریوں کا ہے ،ہے حق ہمارا آزادی، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دو جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے اور انھوں نے احتجاجی بینرز، پینا فلیکس اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔اس ملین مارچ میں آئرش ممبران پارلیمنٹ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کرکے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی ۔اس موقع پر ملین مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یہ پانچواں ملین مارچ تھاجبکہ اصل ملین مارچ سیز فائر لائن پر ہو گا جب دو نوں اطراف کے کشمیری سیز فائرلائن پر اکھٹے ہو کر اسے دیوار برلن کی طرح روند ڈالیں گے۔