بیرسٹر عثمان ابراہیم نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا چارج سنبھال لیا

راولپنڈی ۔ 7 مئی (اے پی پی) بیرسٹر عثمان ابراہیم نے پیر کو وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا چارج سنبھال لیا ہے ۔وزارت دفاعی پیداوار پہنچنے پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم کا استقبال وزارت کے سینئر حکام نے کیا ۔وفاقی وزیر کا سینئر افسران سے تعارف کرایا گیا ۔بیرسٹر عثمان ابراہیم کو وزارت کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔وفاقی وزیر نے وزارت دفاعی …

راولپنڈی ۔ 7 مئی (اے پی پی) بیرسٹر عثمان ابراہیم نے پیر کو وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا چارج سنبھال لیا ہے ۔وزارت دفاعی پیداوار پہنچنے پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر عثمان ابراہیم کا استقبال وزارت کے سینئر حکام نے کیا ۔وفاقی وزیر کا سینئر افسران سے تعارف کرایا گیا ۔بیرسٹر عثمان ابراہیم کو وزارت کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔وفاقی وزیر نے وزارت دفاعی پیداوار کی کامیابیوں اور کارکردگی کو سراہا ۔