اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف بارے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہےفیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ، ہماری تجاویز کابینہ کے پاس جائیں گی بیرسٹر فروغ نسیم نے کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی کارروائی ساڑھے 9 …
بیرسٹر فروغ نسیم کی کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف بارے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہےفیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ، ہماری تجاویز کابینہ کے پاس جائیں گی بیرسٹر فروغ نسیم نے کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی کارروائی ساڑھے 9 بجے شروع ہوئی۔ ہم نے میرٹ پر فیصلہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کا حتمی فیصلہ ہماری تجاویز دینے کے بعد ہوگاجتنا جلد ممکن ہو سکے ہم اپنی تجاویز کابینہ کو بھیج دیں گے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ میاں صاحب کی اپنی صوابدید ہےکہ وہ کیا سٹینڈ لیتے ہیں۔








