18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںبیرسٹر محمد علی سیف کا جنوبی وزیرستان کے صحافی جاوید نور سے...

بیرسٹر محمد علی سیف کا جنوبی وزیرستان کے صحافی جاوید نور سے رابطہ

- Advertisement -

پشاور۔6فروری (اے پی پی):وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے جاوید نور مفتی محمود میموریل ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر علاج روزجنوبی وزیرستان کے صحافی جاوید نور سے رابطہ کیا۔

اس موقع پر بیرسٹر محمد علی سیف نے ڈیرہ ہسپتال حکام کو جاوید نور کو علاج کی ہرممکن سہولت کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت، محکمہ اطلاعات جاوید نور کی ہر ممکن مدد کرے گا،

- Advertisement -

جاوید نور کے علاج میں فرنٹیئر کور اور آئی ایس پی آر کا بروقت تعاون لائق تحسین ہے، ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات جاوید نور کے خاندان سے رابطہ میں رہے۔انہوں نے کہا کہ صحت اگراجازت دے تو جاوید نور کو پشاور منتقل کیا جائے، مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا حکومت جاوید نور اور ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=294215

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں