برسلز۔16اکتوبر (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفارتخانہ کے ناظم الامور فراز زیدی نےیورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے فروغ مذہبی آزادی سفیر فرانس وین ڈیل سے بدھ کو ملاقات کی جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے ۔
بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں دورہ کے نتائج اور مذہبی رواداری و بین المذاہب ہم آہنگی کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔