اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):بیلجیم میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 246.2 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں بیلجیم میں مقیم پاکستانی ورکروں نے 226.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 246.2 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیلجئیم میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 65.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔مئی 2021 میں بیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 23.5 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال مئی میں بیلجئیم میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 10.5 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیاتھا
۔حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اورسہولیات کی وجہ سے سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے، جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر29.4 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔توقع ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام پرسمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 29 ارب ڈالرسے تجاوز کرجائیگا جو ایک نیاریکارڈہے