بیماریوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے، بنیادی مراکز صحت کو فعال کر رہے ہیں،وفاقی وزیر سید مصطفی کمال

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ اور قابو پانے کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے، چھوٹی بیماریوں کے علاج معالجے کے لئے بنیادی مراکز صحت کو فعال کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ سینٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ہماری …

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ اور قابو پانے کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے، چھوٹی بیماریوں کے علاج معالجے کے لئے بنیادی مراکز صحت کو فعال کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیجیٹلائزڈ ہیلتھ سینٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بیماریوں سے بچائیں۔ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے مریضوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ڈاکٹر گھر بیٹھے مریضوں کا علاج کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ اور قابو پانے کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے ، کچھ کام عوام کے کرنے کے بھی ہوتے ہیں حکومت دروازے تک آ سکتی ہے لیکن دروازہ کھول کے بچے کو ویکسین آپ نے کروانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ، ہیلتھ کیئر کا مقصد بیماریوں کا علاج نہیں بلکہ عوام کو بیماریوں سے بچانا ہے، بنیادی مراکز صحت میں 13بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جا رہی ہے، کورونا کی ویکسین آئی اور کورونا وائرس پر قابو پا لیا گیا ، کینسر سے بچائو کی ویکسین بھی 15 سال میں آ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بیماریوں کی روک تھام کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے ہیں ، اس یو سی کو ماڈل یو سی بنانا ہے جہاں ایک بھی بچہ ویکسین کے بغیر نہ رہے، بنیادی صحت مراکز کا ٹائم بڑھا کر شام 6 بجے تک کیا گیا ہے ،ہم تمام لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات دے رہے ہیں ۔ پاکستان میں خواتین میڈیکل میں زیادہ آتی ہیں ۔لیکن وہ جاب نہیں کرتیں ۔اس وقت ملک کی 70 فیصد خواتین ڈاکٹر نوکری نہیں کر رہیں ، نئے ڈاکٹر بھرتی کیے جائینگے اور یہ خواتین ٹیلی میڈیسن کے ذریعے خدمات فراہم کریں گی ۔