بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی تقریب

75

اوکاڑہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ آفس بی آئی ایس پی میں محترمہ بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی تقریب کا انعقاد، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سمیت افسران اور شہریوں کی شرکت،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالانہ برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی میڈم فضیلت نعیم سمیت افسران،

ملازمین اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فضیلت نعیم نے محترمہ بینظیر بھٹو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لاکھوں غریب گھرانوں کے چہولے جل رہے ہیں، ان کی خدمات آج بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شکل میں غریب عوام کی خدمت میں مصروف ہے پروگرام کے اختتام پر بینظیر بھٹو شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی