بینکوں کی قرض لینے اوردینے پر منافع کی شرح میں جولائی کے دوران اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

125
بینکوں کی قرض لینے اوردینے پر منافع کی شرح میں جولائی کے دوران اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
بینکوں کی قرض لینے اوردینے پر منافع کی شرح میں جولائی کے دوران اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے قرضے لینے اوردینے پرحاصل منافع کی شرح میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرجولائی کے دوران منافع کی شرح میں سالانہ بنیاد پر151 بیس پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا اورمنافع کی شرح 7.09 فیصد رہی،

گزشتہ سال جولائی میں آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرمنافع کی شرح 5.58 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔جون کے مقابلے میں جولائی میں آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرمنافع کی شرح میں ماہانہ بنیاد پر64 بیس پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی ، جون میں آئوٹ سٹینڈنگ ڈیپازٹس پرمنافع کی شرح 7.73 فیصد رہی۔فریش ڈیپازٹس پرمنافع کی شرح میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر254 بیس پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

گزشتہ سال جولائی میں فریش ڈیپازٹس پرمنافع کی شرح6.25 فیصدریکارڈکی گئی تھی جورواں سال جولائی میں 8.79 فیصدہوگئی۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں فریش ڈیپازٹس پرمنافع کی شرح میں ماہانہ بنیاد پر122 بیس پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی، جون میں فریش ڈیپازٹس پرمنافع کی شرح 10.01 فیصد ریکارڈکی گئی تھی۔