بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈالر کا حصہ 5 سال کی کم ترین سطح پر،چینی کرنسی یوان کی پوزیشن مستحکم ہوئی، آئی ایم ایف

دنیا بھر میں خوراک اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف رپورٹ

واشنگٹن ۔04 اکتوبر(اے پی پی)عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈالر کا حصہ پچھلے 5 سال کی کمترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر کے مرکزی بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ڈالر کا حصہ62 فی تک پہنچ گیا ہے جو 2013کے بعد سے سب سے نچلی سطح پر ہے۔اس رپورٹ میں آیا ہے کہ چینی کرنسی یوان نے زرمبادلہ کی عالمی منڈی میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے اور رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران یوان کے ذریعے لین دین میں 1.84 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔