بینکوں کے ڈیپازٹس میں جون کے اختتام تک 13 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈ

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس میں جون کے اختتام تک 13 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ فہرستی بینکوں کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار کےمطابق جون 2023 میں فہرستی بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 24550 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو جون 2022 کے مقابلہ میں 13فیصد زیادہ ہے۔ جون 2022 میں فہرستی بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 21778 ارب …

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس میں جون کے اختتام تک 13 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ فہرستی بینکوں کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی اعدادوشمار کےمطابق جون 2023 میں فہرستی بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 24550 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو جون 2022 کے مقابلہ میں 13فیصد زیادہ ہے۔

جون 2022 میں فہرستی بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 21778 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ سہ ماہی بنیادوں پر بینکوں کے ڈیپازٹس میں کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں 8 فیصد کی شرح سے نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ایچ بی ایل کے ڈیپازٹس کا حجم 3693 ارب روپے، نیشنل بینک 3451، یو بی ایل 2425، ایم ای بی ایل 1922، ایم سی بی 1855 ، بینک الحبیب 1809، بینک الفلاح 1776، الائیڈ بینک 1665، بینک آف پنجاب 1370، اے کے بی ایل 1270 اور بینک آف خیبر کے ڈیپازٹس کاحجم 275 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ۔

مزید خبریں