بینک اسلامی پاکستان کا ختم ہونے والی ششماہی کے دوران آپریٹنگ منافع ایک ارب 78 کروڑ روپے سے زائد رہا

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کا 30 جون 2019ءکو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران آپریٹنگ منافع ایک ارب 78 کروڑ روپے سے زائد رہا۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2019ءکو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران دی گئی۔ 30 جون 2019ءکو ختم ہونے …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کا 30 جون 2019ءکو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران آپریٹنگ منافع ایک ارب 78 کروڑ روپے سے زائد رہا۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2019ءکو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران دی گئی۔ 30 جون 2019ءکو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران بینک کے آپریٹنگ منافع میں 1788 ملین روپے کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے لئے ظاہر کئے گئے اعداد و شمار سے 13.7 گنا زائد ہے۔ آپریٹنگ منافع میں اضافے کی بڑی وجہ مالی سال 2018ءکے مقابلہ میں بینک کے نقد ریونیو میں 63.6 فیصد تک کا مجموعی اضافہ ہے۔

مزید خبریں