بینک دولت پاکستان 3 مارچ 2025ء کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا

253

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):بینک دولت پاکستان 3 مارچ 2025ء کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا کیونکہ یہ دن زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے "بینک تعطیل” قرار دیا گیا ہے لہٰذاتمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بینک دولت پاکستان 3 مارچ 2025 کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین) دفتر میں حاضر ہوں گے۔