بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع، امیدوار 12 اگست تک داخلہ درخواست جمع کرا سکتے ہیں

470

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے سمسٹر خزاں کے داخلوں کے لیے درخواست کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ نئی تاریخ پیر 12 اگست 2024 ہے۔توسیع میں تمام ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام شامل ہیں جبکہ فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، بی ایس انگلش، بی ایس سائیکالوجی، ایل ایل بی اور بی ایس انٹرنیشنل ریلیشنز پروگرامز اس توسیع کردہ تاریخ میں شامل نہیں ہیں۔

مذکورہ بی ایس ڈگری پروگراموں کے علاوہ بقیہ بی ایس پروگراموں کے درخواست دہندگان 12 اگست 2024 بروز پیر تک داخلوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔داخلوں کے امیدوار طلباء و طالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ cms.iiu.edu.pk پر داخلہ پروگراموں کی معلومات، اہلیت کے معیار اور فیس کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ سوالات کے لیے مرد درخواست دہندگان واٹس ایپ نمبر 03195213192 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ خواتین درخواست دہندگان 03195213193 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔