بین الاقوامی اور مقامی پروازوں کے فلائیٹ آپریشنز کی معطلی میں21 اپریل 2020ءتک توسیع

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی اور مقامی پروازوں کے فلائیٹ آپریشنز کی معطلی میں21 اپریل 2020ءکو رات 12 بجے تک توسیع کر دی۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان و جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر کی طرف سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق حکومتی فیصلے کے مطابق بین الاقوامی اور ملکی فلائیٹ آپریشنز کی معطلی 10 اپریل تک موثر العمل تھی …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی اور مقامی پروازوں کے فلائیٹ آپریشنز کی معطلی میں21 اپریل 2020ءکو رات 12 بجے تک توسیع کر دی۔ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان و جوائنٹ سیکریٹری عبدالستار کھوکھر کی طرف سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق حکومتی فیصلے کے مطابق بین الاقوامی اور ملکی فلائیٹ آپریشنز کی معطلی 10 اپریل تک موثر العمل تھی جس میں 21 اپریل 2020 کو رات 12 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں