رام اللہ۔29اگست (اے پی پی):فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن یویر کے بیان کے جواب میں کہا کہ دنیا اسرائیلی وزیر کے نسل پرستانہ بیان سے قائل نہ ہو جو ان لوگوں کی سوچ اور طرز عمل کو تشکیل دیتے ہیں جو آج مقبوضہ ریاست میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھا لے ہوئے ہیں ۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن یویر نے بدھ کو ایک اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ یہودیوں کا مغربی کنارے کی سڑکوں پر سفر کرنے کا حق فلسطینی باشندوں سے زیادہ ہے ۔