بین الاقوامی برادری کشمیری عوام کو ا قوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلوانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے ، منیر اکرم

اقوام متحدہ۔1اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو ا قوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلوانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے انہوں نے بین الاقوامی برداری سے اقوام متحدہ کی …

اقوام متحدہ۔1اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو ا قوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلوانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے انہوں نے بین الاقوامی برداری سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ بھی کیا ہےجن میں رائے شماری کرانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دیا جا سکے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز سماجی، انسانی اور ثقافتی مسائل کے حل کے لیے کام کرنےوالی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی کی عام بحث میں خطاب کے دوران کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے ابہام ، جبر اور پھوٹ ڈالنے کے ذریعے جموں و کشمیر ی عوام کو ان کا حق خود ارادیت دینے سے انکار کر رہاہے۔ انہوں نے بین الاقوامی پر زور دیا کہ وہ بھارت سے مطالبہ کرے کہ وہ متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرے اور بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کو ان خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی برادری غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر جیسے دیگر علاقوں میں سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں کو مؤثر طریقے سے سامنےنہیں لاتی تو اس کے انسانی حقوق کا احترام کرنے کے بلندو بانگ اعلانات کھوکھلے اور منافقانہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عالمی سطح پر مذمت کا منتظرہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کاغیرقانونی طور پر 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنے کا نام نہاد حتمی فیصلہ ، قبضہ کرنا اور اس کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کر کے واضح طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کے بعد سے اب تک عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور استعمال کیا، پرامن احتجاجوں کو تشدد کے ذریعے ختم کیا، پیلٹ گنز سے بچوں کو بینائی سے محروم کر رہا ہے، اجتماعی سزائوں کے تحت کشمیریوں کے گھروں اور گائوں کو جلایا اور مسمار کیا جارہا ہے اور مذہبی اور اظہار رائے کی آزادی کو سلب کر دیا گیاہے۔ انہوں نے دنیا بھر کے مندوبین کو بتایا کہ بھارتی افواج کی جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی اور دہشت گردی کا راج جاری ہے جو بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانیت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ظلم کے جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی ہے جبکہ سرکاری طور پر استثنٰی ملنے کے باعث ایک بھی بھارتی فوجی کو ان جرائم کے ارتکاب کی سزا نہیں دی گئی۔ منیر اکرم نے کہا کہ بھارت نے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے مسلمان اکثریت والے علاقے کو ہندو اکثریت والے علاقے میں تبدیل کرنے کے لیے 42 لاکھ بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ جاری کیے ۔نسل پرستی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی حصوں میں نسلی منافرت ، مذہبی بالادستی اور پرتشدد قوم پرستی کے اظہار میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈربن کانفرنس کی 20ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کے عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے اجلاس کے اعلامیہ میں اسلاموفوبیا کونسل پرستی کی عصری شکل تسلیم کیا گیا ، اسلاموفوبیا نسل پرستی اور نفرت کا ایک خطرناک مظہر ہے جسے ہمیں اجتماعی طور پرروکنے کی ضرورت ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے تجویز پیش کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو رو روکنے کے کے لیے عالمی سطح پر مذاکرات منعقد کریں ۔انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اس مطالبے کی طرف بھی توجہ دلائی جس میں تنظیم نے اسلاموفوبیا کی روک تھام کا بین الاقوامی دن منانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی انسانی حقوق کے فروغ کا بہترین راستہ ہےجس کی عظیم مثال چین کی کامیابی ہے جو اس نے حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی جو رواں سال اپنی 100ویں سالگرہ منارہی ہے کی قیادت میں حاصل کی ہے جس نے 35سالوں میں اربوں لوگوں کوغربت سے نکالا اور ملک کو دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنا دیا ۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے وزیراعظم عمران خان کے الفاظ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چین کا تجربہ تما م ترقی پذ یر ممالک کے لیے رہنمائی کا ذریعہ اور قابل تقلید بن سکتا ہے، ہم چینی صدر ژی جن پنگ کے عالمی ترقی کے اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔