اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ نائیجریا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ نائیجریا انرجی ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں کل ( بدھ)تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش نائیجریا کے شہر لاگوس میں 15 سے 17 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں بجلی کی موٹریں ، پمپ ، …
بین الاقوامی تجارتی نمائش نائیجریا انرجی میں شرکت کے لئے درخواستیں بدھ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ نائیجریا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ نائیجریا انرجی ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں کل ( بدھ)تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش نائیجریا کے شہر لاگوس میں 15 سے 17 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں بجلی کی موٹریں ، پمپ ، ٹرانسفارمر ، انرجی میٹرز، بجلی کی تاریں ، بیٹریاں ، سمارٹ انرجی سلوشن ، قابل تجدید توانائی سسٹم ، الیکٹریکل اپلائینسز ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








