اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ فلپائن میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ورلڈ فوڈ ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں 10فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش فلپائن کے دارلحکومت منیلا میں 6تا 9اگست جاری رہے گی جس میں چاول ، پھل ، سبزیاں ، بیورجز، پراسیسڈ فوڈ …
بین الاقوامی تجارتی نمائش ورلڈ فوڈ ایکسپو میں شرکت کے لئے درخواستیں 10فروری تک جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ فلپائن میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ورلڈ فوڈ ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں 10فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش فلپائن کے دارلحکومت منیلا میں 6تا 9اگست جاری رہے گی جس میں چاول ، پھل ، سبزیاں ، بیورجز، پراسیسڈ فوڈ ، بیکری آئٹم ، کافی ، چائے ، گلابی نمک ، ڈیری کی مصنوعات ، فروزن فوڈ، حلال فوڈ ، سی فوڈ اور فاسٹ فوڈ سے وابستہ مقامی افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








