بین الاقوامی حصص بازاروں میں مند ی کارجحا ن

149

ٹوکیو۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی حصص بازاروں میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز مند ی کارجحا ن رہا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹوکیو کے نکی 225 انڈیکس میں وقفے تک 0.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 16869.09پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔ ہانگ کانگ کے ہنگ سینگ انڈیکس میں 0.4فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 23843.68پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ شنگھائی سٹاک مارکیٹ تعطیل کی وجہ سے بند رہا ۔ نیویارک کے ڈاﺅجون انڈیکس میں 0.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 18268.50 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ لندن کے ایف ٹی ایس ای 100انڈیکس میں 0.5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ 6999.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ امریکی سٹاک مارکیٹوں میں کئی کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر کے حصص بھی شامل ہیں ۔ ٹویٹر کے حصص میں تقریباً20.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔