بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرکیمرہ درست کرنے والے خلا نورد حادثے سے بال بال بچ گئے

فلا ڈیلفیا ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرکیمرہ درست کرنے والے خلا نورد حادثے سے بال بال بچ گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا نوردوں نے اسٹیشن کے باہر لگے کیمروں کو درست کرنے کیلئے خلائی چہل قدمی کی تھی اور وہ ابھی اپنا کام کر ہی رہے تھے کہ انہیں اسٹیشن سے اطلاع دی گئی کہ لائف لائن …

فلا ڈیلفیا ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرکیمرہ درست کرنے والے خلا نورد حادثے سے بال بال بچ گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلا نوردوں نے اسٹیشن کے باہر لگے کیمروں کو درست کرنے کیلئے خلائی چہل قدمی کی تھی اور وہ ابھی اپنا کام کر ہی رہے تھے کہ انہیں اسٹیشن سے اطلاع دی گئی کہ لائف لائن میں خرابی ہوگئی ہے اس لئے فوری طور پر واپس اسٹیشن پہنچ جائیں۔ اسٹیشن میں لگے ہوئے گیجٹ کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ کمیونیکیشن لائننگ میں بڑی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔ رینڈی برویسنک اور اجوبا گاوا نامی خلا نورد بڑی تیزی سے اسٹیشن میں داخل ہوئے۔ ناسا کا خیال ہے کہ اگر فوری طور پر انہیں خبر نہ کی جاتی تو کوئی حادثہ پیش آسکتا تھا اس سے نہ صرف کیمرہ متاثر ہوسکتا تھا بلکہ بین الاقوامی خلائی اسٹین میں خرابی پیدا ہونے کے ساتھ ان خلا نوردو ںکی جان بھی جاسکتی تھی۔

Leave a Reply