بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے، فرانس

99
France
France

نیویار ک ۔25ستمبر (اے پی پی):فرانس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اے ایف پی کے مطابق فرانس کے وزیر برائے یورپی و خارجہ امور جین نوئل بیروٹ نے کہا ہے کہ زیادہ نمائندگی پر مبنی اور اجتماعی طور پر زیادہ مؤثر بنانے کے لیےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) سمیت پورے بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امریکا کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز سے قبل تقریباً 130 حکومتی سربراہوں کی شرکت سے اوربین الاقوامی تنظیموں کی تجدید کے ایجنڈے سے منعقدہ ‘اقوام متحدہ کا مستقبل’ نامی سربراہی اجلاس سے خطاب کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت سے ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی تعاون اور پائیدار ترقی پر مبنی بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی خواہش مند ہیں لہٰذا "عالمی انتظامیہ کا زیادہ نمائندگی پر مبنی ہونا اور اجتماعی طور پر زیادہ مؤثر ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی نظام کو ایسا نظام قرار دیا ہے جس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل اور عارضی دونوں زمروں میں ممبر ممالک کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے اور افریقہ کی موجودگی کو بھی تقویت دی جانی چاہیے۔