نیویارک ۔25ستمبر (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ لبنان کو دوسرا غزّہ نہیں بننے دیں گے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر نیویارک میں موجود پزشکیان نے سی این این ٹیلی ویژن سے گفتگو میں خطے میں اسرائیلی جارحیت کے ممکنہ نتائج پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم لبنان کو اسرائیل کے ہاتھوں میں ایک اور غزہ …
لبنان کو دوسرا غزّہ نہیں بننے دیں گے، ایران

مزید خبریں
نیویارک ۔25ستمبر (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ لبنان کو دوسرا غزّہ نہیں بننے دیں گے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ کے شہر نیویارک میں موجود پزشکیان نے سی این این ٹیلی ویژن سے گفتگو میں خطے میں اسرائیلی جارحیت کے ممکنہ نتائج پر تبصرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم لبنان کو اسرائیل کے ہاتھوں میں ایک اور غزہ بننے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ایران کے صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے حملے نہیں روکے گئے تو خطے میں ایک وسیع تر جنگ شروع ہو جائے گی۔








