بین الاقوامی نمائش’’اکتسویں ڈاکار انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر 2023‘‘میں شرکت کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی (کل ) آخری تاریخ

117
senegal logo 2023

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی): سینیگال میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’اکتسویں ڈاکار انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر 2023 ‘‘ میں شرکت کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی (آج )جمعرات کو آخری تاریخ ہے ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سینیگال کے دارلحکومت ڈاکار میں عالمی تجارتی نمائش 7سے 31 دسمبر تک منعقد ہو گی جس میں ٹیکسٹائل ، بیوٹی اینڈ پرسنل کئیر ، مصنوعی زیورات ، جوتے ، کھیلوں کا سامان ، بچوں کے کھلونے ، سٹیشنری اینڈ سکول سپلائز ، آلات جراحی ،کٹلری اور کچن کا سامان ، ہوم اپلائنسز ، بجلی کا سامان ، پنکھے ، واٹر پمپس ،موبائل فون ، اسیسریز ،زراعت میں استعمال ہونے والی مشینری ، تعمیراتی سامان ،فرنیچر ، ہوم ڈیکوریشن ، پلاسٹک اینڈ گلاس پروڈکٹس ، فوڈ پروڈکٹس ان سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے ، افراد شرکت کر سکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔