اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ چائنا انٹرنیشنل میڈیکل فئیر ‘‘ میں شرکت کے لئے22اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4روزہ نمائش چین کے شہر گوان زئو میں 12تا 15 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں، سرجیکل آلات ، دندان سازی کے آلات ، ہاسپٹل ٹیکسٹائل ،میڈیکل ڈیوائیسس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔