اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے گالف کلب کیس20 سال بعد انجام کو پہنچے گا۔ جمعرات کویہاں سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ آج اہم ترین کیس تھا جس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے ،یہ …
بین الاقوامی کمپنیاں گالف کلب کی زمین لیز پر لینا چاہتی ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیرریلوے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے گالف کلب کیس20 سال بعد انجام کو پہنچے گا۔ جمعرات کویہاں سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ آج اہم ترین کیس تھا جس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے ،یہ کیس 20 سال بعد انجام کو پہنچے گا، ہمیں امید ہے کہ اس معاملے میں انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا جس سے ریلوے کا خسارہ کم ہوگا۔ ایک سوال پروفاقی وزیر نے کہاکہ بین الاقوامی کمپنیاں گالف کلب کی زمین لیز پر لینا چاہتی ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔








