بین المذاہب ہم آہنگی مکالمہ ، امن ، رواداری اور بقائے باہمی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، حافظ طاہر محمود اشرفی کا عالمی ہفتۂ بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی مکالمہ ، امن ، رواداری اور بقائے باہمی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔عالمی ہفتۂ بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی ہفتہ یکم تا 7 فروری 2026 کو منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ہم اس عزم کا اظہار …

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی مکالمہ ، امن ، رواداری اور بقائے باہمی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔عالمی ہفتۂ بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی ہفتہ یکم تا 7 فروری 2026 کو منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ بین المذاہب ہم آہنگی مکالمہ ، امن ، رواداری اور بقائے باہمی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ الحمدللہ وطن عزیز پاکستان ایک ایسا معاشرہ رکھتا ہے جو مذہبی، ثقافتی، لسانی اور نسلی تنوع سے مالا مال ہے۔ ہمارا دین ، ہمارا آئین اور قانون تمام انسانیت کے حقوق کے مکمل احترام کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان تمام شہریوں کو، مذہب یا عقیدے سے قطع نظر، مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالمی ہفتۂ بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر ہم آئین پاکستان اور پیغام پاکستان میں دئیے گئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدم برداشت اور پاکستانی قوم میں تقسیم کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی مسلح افواج اور سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کا بھی اعلان کرتے ہیں۔