اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ قیام پاکستان پر رکھی گئی بنیاد کے مطابق تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم ہوں، ذات،پات یا مذہب کی بنیاد پر …
بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کرسمس کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ قیام پاکستان پر رکھی گئی بنیاد کے مطابق تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم ہوں، ذات،پات یا مذہب کی بنیاد پر کوئی تعصب نہ ہو۔ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہماری حکومت اسی سوچ کو فروغ دے کر عوام کی ترقی اور یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کا ملک کی ترقی میں کردار رہا ہے، ہم اس کا اعتراف کرتے ہیں ، آئندہ بھی ایسا ماحول پیدا کریں گے جس سے ان کا احساس تحفظ برقرار اور آگے بڑھنے کے مواقع ملتے رہیں۔








