بین الوزارتی شوگر مانیٹرنگ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس،ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) بین الوزارتی شوگر مانیٹرنگ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منگل کو یہاں وزارت تجارت میں منعقد ہوا اس مانیٹرنگ کمیٹی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے ملک میں چینی کی قیمت اور برآمد کی نگرانی کرنے کا کام سونپا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت انجینئرنگ خرم دستگیر خان نے کی جنہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) بین الوزارتی شوگر مانیٹرنگ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منگل کو یہاں وزارت تجارت میں منعقد ہوا اس مانیٹرنگ کمیٹی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے ملک میں چینی کی قیمت اور برآمد کی نگرانی کرنے کا کام سونپا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت انجینئرنگ خرم دستگیر خان نے کی جنہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وزارت تجارت وزیر اعظم کے و ژن کے تحت مناسب ریگولیشن کی وجہ سے ملک میں چینی کی قیمتیں کم رکھنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ اس سال رمضان میں پہلی مرتبہ چینی کی قیمتوں میں گذشتہ سالوں کے برعکس کمی کا رجحان رہا ۔ وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ 2016ءمیں چینی کی قیمتیں رمضان میں 70روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھیں تاہم اس ماہ مقدس میں اب یہ قیمتیں 56روپے فی کلو پرمستحکم ہیں جس سے ملک بھر میں صارفین کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور اس سے مہنگائی پر قابو پانے میں بھی مدد ملی ہے ۔کمیٹی کو بریف کیا گیا کہ 15جون 2017ءکے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کے مطابق ملکی مارکیٹ میں چینی کی قیمت 56.30روپے فی کلو گرام تھی جو کہ مالی سال 2015-16ءکے مقابلہ میں 11.1فیصد کم ہے اور یہ قیمت اس وقت کی ہے جب اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔کمیٹی نے یہ بھی قرار دیا کہ موجودہ فصل والے سال کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے 0.425ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی جو اجازت دی گئی تھی اس میں سے کل 0.391ءملین میٹرک ٹن چینی کا کوٹہ اب تک سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مختص کیا جا چکا ہے اور 0.348ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply