مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں یہ کیمپ 15 جون سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا
بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے زیراہتمام اور سپورٹس ہائوس رحمان آباد کے تعاون بیڈمنٹن سمر تربیتی کیمپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں یہ کیمپ 15 جون سے شہباز سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے بتایاکہ سمر تربیتی کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے مرد، خواتین کھلاڑی اور سکول، کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات حصہ لے سکتے ہیں جن راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔ انہوں نےکہا کہ سمر تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 14 جون تک اپنے، اپنے ناموں کا اندراج وائٹس ایپ نمبر 03215354000 پر کروا سکتے ہیں۔
مطاہر سہیل نے مزید کہا کہ اس سمر تربیتی کیمپ سے سکول کالجز کے طلباء وطالبات کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہ نوجوان اس دو ماہ کے بیڈمنٹن تربیتی کیمپ کے دوران فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ یہ سمر تربیتی کیمپ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جا رہا ہے اور اس طرح تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لئے سمر تربیتی کیمپ ہر سال گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران لگایا جاتا ہے۔ یہ سمر تربیتی کیمپ 14 اگست تک جاری رہے گا۔






