بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ دو سعودی خواتین ریفری مقرر

عمان ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) اردن کے دار الحکومت عمان میں منعقد ہونے والے بیڈ منٹن ٹورنامنٹ برائے عرب و مغربی ایشیائی ممالک میں پہلی مرتبہ دو سعودی خواتین ہتون السدحان اور ربیٰ اللحیدان ریفری ہوں گی۔ العربیہ سے گفتگو کرتے ربیٰ اللحیدان نے ریفری منتخب کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی بیڈ منٹن لیگ میں سند یافتہ ریفری ہیں۔ اس سے پہلے وہ بیڈمنٹن کی کھلاڑی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کورین خاتون کوچ سے کھیل سیکھا اور اس میں مہارت حاصل کی۔ بعد ازاں سعودی لیگ سے وابستگی اختیار کی جس نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ربیٰ اللحیدان نے کہا کہ سعودی بیڈ منٹن لیگ کھیل کو فروغ دینے کیلئے سازگار ماحول مہیا کرنے کے علاوہ لڑکیوں اور خواتین کو اس میدان میں اگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔