بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں حوصلے، قربانی اور ثابت قدمی کی علامت تھیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف جدوجہد میں بے مثال کردار ادا کیا۔ وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں حوصلے، قربانی اور ثابت …

پشاور۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف جدوجہد میں بے مثال کردار ادا کیا۔ وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں حوصلے، قربانی اور ثابت قدمی کی علامت تھیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ پورے ملک کی خواتین کے لیے جدوجہد، استقامت اور قیادت کی روشن مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت دراصل اُن تمام جمہوری کارکنوں کو سلام ہے جنہوں نے ملک میں آئین، قانون اور عوامی حکمرانی کےلیے قربانیاں دیں۔