اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)بی آئی ایس پی اور نیشنل ڈسیبلٹی ایند ڈویلپمنٹ فورم (این ڈی ایف) کے مابین ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کی بحالی کیلئے کام کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ ڈی جی ( سی آئی)، بی آئی ایس پی ساجد بلوچ اور سی ای او،این ڈی ایف عابد لاشاری نے سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان …
بی آئی ایس پی اور این ڈی ایف کے مابین ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کی بحالی کیلئے ملکرکام کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی)بی آئی ایس پی اور نیشنل ڈسیبلٹی ایند ڈویلپمنٹ فورم (این ڈی ایف) کے مابین ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کی بحالی کیلئے کام کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ ڈی جی ( سی آئی)، بی آئی ایس پی ساجد بلوچ اور سی ای او،این ڈی ایف عابد لاشاری نے سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔ این ڈی ایف ایک رجسٹرڈ غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کا دائرہ کار ملک بھرمیں ہے۔ یہ ادارہ سال 2007ءسے پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ کے اشتراک سے معاشرے کے معذوربچوںکی بحالی کیلئے کام کررہا ہے۔ این ڈی ایف فزیو تھراپی، سائیکو تھراپی، سپیچ تھراپی سمیت دیگر سہولیات اور 100معذور بچوں کو خودمختار زندگی فراہم کرنے کیلئے کوشاںہے۔ سی ای او، این ڈی ایف عابد لاشاری نے وضاحت کی ذہنی طور پر معذور بچوں کو روزانہ کی بنیادوں پر تھراپی کی ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے پیشہ ورانہ نگہداشت اور سہولیات سماج میں نظرا نداز کئے گئے افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لاسکتی ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق بی آئی ایس پی این ڈی ایف کو منتخب کردہ اضلاع میں مستحقین کا ڈیٹا فراہم کرے گا۔ مزید برآں بی آئی ایس پی مستحقین کے ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور انہیں ایک خودمختار زندگی گزارنے میں مدد کی جائے گی جس کی بدولت بچوں کی معذوری کے حوالے سے اخراجات میں کمی واقع ہوگی کیونکہ ان کا علاج اور دیکھ بھال مفت ہوگا۔








