بی آئی ایس پی کا غریب خواتین کو ای کامرس کے تحت منسلک کرنا خوش آئند ہے، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا غریب خواتین کو ای کامرس کے تحت منسلک کرنا خوش آئند ہے، ای کامرس کے ثمرات اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشت مستحقین کو غربت سے باہر نکلنے میں مدد کرے گی، وزیراعظم محمد نواز شریف کے چین کے حالیہ دورہ کے دوران علی بابا کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کا غریب خواتین کو ای کامرس کے تحت منسلک کرنا خوش آئند ہے، ای کامرس کے ثمرات اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشت مستحقین کو غربت سے باہر نکلنے میں مدد کرے گی، وزیراعظم محمد نواز شریف کے چین کے حالیہ دورہ کے دوران علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط نے پاکستان میں ای کامرس کی صنعت کی ترقی میں نئے پہلوﺅں کا اضافہ کیا ہے، لہٰذا غریب خواتین کے فائدے کیلئے ای کامرس کو استعمال کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو لوک ورثہ میں آہن اور ٹی سی ایس کے اشتراک سے مستحقین کی ہاتھ سے کڑھائی کی گئی چادروں کی پہلی نمائش اور بی آئی ایس پی ای کامرس کے افتتاح کے دوران کیا۔ ”بی آئی ایس پی برانڈ شالز“ کی نمائش بی آئی ایس پی پاورٹی گریجویشن ماڈل کا ایک حصہ ہے جس کے ابتدائی مرحلہ کا آغاز تین ہفتے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر دعوت دے کر کیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو ان کے متعلقہ علاقوں میں ہنر مند مستحق خواتین تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جو کڑھائی میں مہارت رکھتی ہوں۔

Leave a Reply