اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہےکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کے فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ تعاون نے پاکستان کا معاشی منظرنامہ تبدیل کر دیا ہے۔
چینی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بی آر آئی کے منصوبوں نے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری لانے، غربت کے خاتمے اور دور دراز علاقوں کو اپ گریڈ کرکے فائدہ پہنچایا ۔