اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں چین کےسفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ بی آر آئی کے تحت معاشی اور دفاعی سکیورٹی بہتر ہو گی، پاکستانی عوام کو معاشی مشکلات ہیں مگر یہ تھوڑی مدت کیلئے ہیں، پاکستان میں زراعت اور معدنیات میں ترقی کیلئے وسیع امکانات موجود ہیں،
ان خیالات کااظہار انہوں نے بی آ ر آ ئی سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ بی آر آئی کے تحت معاشی اور دفاعی سکیورٹی بہتر ہو گی۔ بی آر آئی ممالک کے درمیان رابطوں بہتر بنانے کا منصوبہ ہے۔ پاکستان کے ساتھ زراعت آئی ٹی سائنس وٹیکنالوجی اور معدنیات میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کو معاشی مشکلات ہیں مگر یہ تھوڑی مدت کیلئے ہیں۔ پاکستان میں زراعت اور معدنیات میں ترقی کیلئے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پاکستان کو ان شعبوں میں پیداوار بڑھانے اور جدت لانے میں معاونت دیں گے۔ سی پیک کے تحت پائیدار ترقی اہم ہے ۔ کاروبار میں وسعت اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے سازگار حالات اور دوستانہ پالیسیوں کا ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزارت منصوبہ بندی نے بہت اچھی پالیسیاں تشکیل دیں۔ موافق پالیسی اور حالات کو مزید وسعت دینا چاہیے۔ پاکستان انسانی و قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، ہم پاکستان سے مصنوعات کی درآمد میں اضافی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مصنوعات کی درآمد کیلئے حالات سازگار بنانے ہیں۔ برآمدات میں اضافہ کرنے کے لئے کیلئے بہتر پالیسی کی تشکیل اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ پاکستان کی طرف سے چینی ورکرز کو سکیورٹی فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں۔ سکیورٹی صورتحال تبدیل ہوتی رہتی ہے اس لیے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ اہم سیمینار ہے جس سے میں بھی نئی چیزیں سیکھوں گا ۔