بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے ملاوٹی دودھ اور دہی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 64 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور 14 کو جرمانے کئے گئے
بی ایف اے کی ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائیاں ،64یونٹس کی چیکنگ، 14دودھ فروشوں کو جرمانہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے ملاوٹی دودھ اور دہی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 64 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور 14 کو جرمانے کئے گئے۔ صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کی روشنی میں ملاوٹی دودھ اور دہی کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) کی خصوصی مہم جاری ہے جس کے تحت کوئٹہ اور لورالائی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دودھ کی دکانوں، دودھ بردار گاڑیوں اور سپلائی ذرائع کی بھرپور چیکنگ کی۔
نوحصار، خیزی چوک، خدائیداد روڈ، کاسی روڈ، کواری روڈ اور ملحقہ علاقوں سمیت لورالائی میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 64 فوڈ بزنس یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جبکہ 14 یونٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔موبائل لیبارٹریز کے ذریعے موقع پر 12,520 لیٹر دودھ اور 600 کلو دہی کی فوری جانچ کی گئی۔ ٹیسٹنگ کے دوران ملاوٹ اور ناقص معیار ثابت ہونے پر 320 لیٹر دودھ اور 60 کلو دہی موقع پر تلف کر دیا گیا۔








