میلوڈی کوئن ،لیجنڈ گلوکارہ و اداکارہ ، ملکہ ترنم نور جہاں کا 100واں یوم پیدائش پیر کو منایا گیا۔”میلوڈی کوئین” کے نام سے مشہور نور جہاں 21 ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
ملکہ ترنم نور جہاں کا100واں یوم پیدائش ،مداحوں کا خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):میلوڈی کوئن ،لیجنڈ گلوکارہ و اداکارہ ، ملکہ ترنم نور جہاں کا 100واں یوم پیدائش پیر کو منایا گیا۔”میلوڈی کوئین” کے نام سے مشہور نور جہاں 21 ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ بطور اداکارہ ان کی قابل ذکر فلموں میں چن وے، دوپٹہ، مرزا غالب، قیدی، باجی اور خندہ شامل ہیں۔ایک مشہور پلے بیک گلوکارہ کے علاوہ ملکہ ترنم نور جہاں غزل گلوئیک بھی تھیں اور انہوں نے اردو، پنجابی اور سندھی سمیت کئی زبانوں میں گایا۔ انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 10 ہزار سے زیادہ گانے ریکارڈکرائے۔
ملکہ ترنم کو دو مرتبہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں پرائیڈ آف پرفارمنس، تمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز شامل ہیں۔نور جہاں کو جنوبی ایشیا کے سب سے ممتاز گلوکاروں میں شامل کیا جاتا ہے اور انہیں ملکہ ترنم کے خطاب سے نوازا گیا ۔ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو انتقال کر گئیں اور انہیں کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔ ملکہ ترنم نور جہاں کی سالگرہ کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور گلوکار برادری سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔








