بی جے واٹلنگ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے نویں وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے

مائونٹ مانگینوئی۔ 24نومبر(اے پی پی) بی جے واٹلنگ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے نویں وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انجام دیا، بی جے واٹلنگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 205 رنز بنائے، پاکستان کے امتیاز احمد دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بیٹمسین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنائی، انہوں نے یہ کارنامہ 1955 میں لاہور کے مقام پر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں انجام دیا، ان کے علاوہ پاکستان کے تسلیم عارف، سری لنکا کے برینڈن کرروپو، زمبابوے کے اینڈی فلاور، آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا، بھارت کے ایم ایس دھونی اور بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔