22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتجارتی خبریںبی ٹو بی سیشن کا مقصد پاکستانی اور ایرانی تاجروں کے درمیان...

بی ٹو بی سیشن کا مقصد پاکستانی اور ایرانی تاجروں کے درمیان براہِ راست کاروباری روابط کو فروغ دینا ہے،عاطف اکرام شیخ

- Advertisement -

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ اورنائب صدرو ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا ہے کہ بزنس ٹو بزنس سیشن کا مقصد پاکستانی اور ایرانی تاجروں کے درمیان براہِ راست کاروباری روابط کو فروغ دینا ہے، تاکہ نئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

پاکستان اور ایران نے آئندہ پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت کو 10 بلین ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے وسیع امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد رضا توکلی زادہ کی سربراہی میں ایران کے اعلی سطح تجارتی وفد نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ 2023-24 کے مالی سال میں ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم تقریبا 2.8 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جس میں پاکستان کی ایران کو برآمدات 684 ملین ڈالر جبکہ ایران سے درآمدات 2.1 بلین ڈالر رہی ہیں۔ یہ اعداد و شمار اس بڑھتی ہوئی تجارتی شراکت داری کا واضح ثبوت ہیں۔

- Advertisement -

خاص طور پر 2023 میں ایران کی پاکستان کو برآمدات میں 13% اضافہ ہوا ہے، جو 944 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان خصوصا پنجاب میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں۔ پنجاب اپنی جدید صنعتی بنیاد، اعلی انفراسٹرکچر، ہنر مند افرادی قوت، اور وسیع کاروباری منڈی کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی مقام ہے۔ایران کی معروف برآمدی اشیا جیسے پیٹرولیم، پیٹروکیمیکل مصنوعات، خشک میوہ جات، قالین، اور دیگر تجارتی اشیا کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری مشترکہ منصوبوں کے ذریعے بے شمار فوائد حاصل کر سکتی ہے۔ اسی طرح، پاکستان کی صنعتی اور زرعی پیداوار بھی ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے.

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554593

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں