سعودی عرب میں سیکنڈری سکول کے طلبا کے لیے قومی لباس کی پابندی

ریاض۔1فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے کہ سرکاری اور نجی سکینڈری سکول کے طلبہ کےلیے قومی ڈریس کوڈ پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ ایس پی اے کے مطابق وزارت تعلیم نے یہ پالیسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے جاری کی ہے۔ وزارت تعلیم نے سرکاری اور نجی سیکنڈری سکول کے طلبا کے لیے قومی …

ریاض۔1فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے کہ سرکاری اور نجی سکینڈری سکول کے طلبہ کےلیے قومی ڈریس کوڈ پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

ایس پی اے کے مطابق وزارت تعلیم نے یہ پالیسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے جاری کی ہے۔

وزارت تعلیم نے سرکاری اور نجی سیکنڈری سکول کے طلبا کے لیے قومی لباس لازمی قراردیا ہے۔ غیرملکی تعلیمی ادارے اس سے مستثنی ہوں گے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے تمام ریجنل ایجوکیشن ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔