تاج محل کا نام ”رام محل “رکھا جائے، بی جے پی رکن اسمبلی کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی ۔ 13 جون (اے پی پی) متنازعہ بیانات کے باعث سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ تاج محل کا نا م تبدیل کر دیا جائے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے رکن اور ضلع کے بیریا حلقہ سے پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے سریندر سنگھ بلیا نے کہا کہ تاج …

نئی دہلی ۔ 13 جون (اے پی پی) متنازعہ بیانات کے باعث سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ تاج محل کا نا م تبدیل کر دیا جائے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے پی کے رکن اور ضلع کے بیریا حلقہ سے پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے سریندر سنگھ بلیا نے کہا کہ تاج محل کا نام تبدیل کرکے ”رام محل“یا ”کرشن محل“ کردینا چاہئے۔ واضح رہے کہ سریندر ماسٹر کے نام سے جانتے ہیں، وہ انٹر کالج دہلی میںریاضی کے ٹیچر ہیں۔ سریندر سنگھ بلیا زمانہ طالب علمی سے آر ایس ایس سے منسلک ہوئے اور اب بی جے پی کے کارکن ہیں۔ یوگی حکومت کے قیام کے ایک سال بعد سریندر ماسٹر لگا تار متنازعہ بیانات دینے لگے اور جو منہ میں آئے بولنے کے عادی ہیں۔