تارکینِ وطن کی آمد سے امریکا میں جرائم میں اضافہ ہوتا ہے، غیر قانونی تارکینِ وطن کو کسی قانونی کارروائی کے بغیر فوراً ملک بدر کردیا جانا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 25 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تارکینِ وطن کی آمد سے امریکا میں جرائم میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے غیر قانونی طور پر امریکا آنے والے تارکینِ وطن کو کسی قانونی کارروائی کے بغیر فوراً ملک بدر کردیا جانا چاہیے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے کئی ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے امریکا میں جاری غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق …

واشنگٹن ۔ 25 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تارکینِ وطن کی آمد سے امریکا میں جرائم میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے غیر قانونی طور پر امریکا آنے والے تارکینِ وطن کو کسی قانونی کارروائی کے بغیر فوراً ملک بدر کردیا جانا چاہیے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے کئی ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے امریکا میں جاری غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کو اپنے ملک پر ہلہ بول دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کا نظام اچھی امیگریشن پالیسی اور قانون و انصاف کے ساتھ ایک مذاق ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا کے امیگریشن قوانین کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا جاتا ہے۔